Type to search

حکومت خبریں سیاست

متنازع تقریر کے مقدمہ میں جاوید لطیف کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو متنازع تقریر سے متعلق کیس میں 30 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی۔

مسلم لیگ کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف دائر کیس میں سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتھا نے درخواست پر سماعت کی اور  پھر عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر لی جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس سے جاوید لطیف سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور کے ایک شہری نے متنازع تقریر کے معاملے پر لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *