Type to search

خبریں سیاست

موسم ابر آلود : 23 مارچ کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی اور یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں میں ہوگی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس سال بھی مسلح افواج نے پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل بھی کی ہے۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم میں ٹھنڈک ہوگئی اور درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی لہر عروج پر ہے اور انتظامیہ نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اکھٹا ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

 

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *