Type to search

خبریں سیاست

دوران واک صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلق سوالات پر وارڈن معطل

پشاور میں صوبائی وزیر سے واک کے دوران ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق ریس کورس گارڈن میں واک کے دوران ٹریفک وارڈن ناظم نے صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی سے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھے جس پر صوبائی وزیر نے نا پسندیدگی کا اظہارکیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا  جب کہ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈن کو اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں.

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *