Type to search

خبریں

زیادتی کے مقدمے سے رہا ہوتے ہی ملزم نے ایک اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

عارف والا کہ نواحی علاقے میں زیادتی کے مقدمے میں 2 سال بعد رہا ہونے والے ملزم نے رہا ہونے کے چند روز بعد ایک اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاہم پولیس نے بچے کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بچے کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

اس سے قبل ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مقدمات درج تھے۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال بعد رہائی کا پروانہ ملا۔ رہائی پاتے ہی ملزم نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور پولیس کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ڈی پی او کے حکم پرپولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو ایک بار پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔

ملزم کی جانب سے بچے کو اغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *