Type to search

حکومت خبریں سیاست

پرویز الٰہی کا عمران خان کو تقریروں پر کم اور کرونا ویکسین پر زیادہ توجہ دینے کا مشورہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو تقریروں پر کم اور کرونا ویکسین پر زیادہ توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں، خطے کے تمام ممالک کے مقابلے میں پاکستان اپنے عوام کو ویکسین دینے میں سب سے پیچھے ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ روز بروز کورونا وائرس کے  مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری کی وجہ سے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی شرح پر اگر بر وقت اقدامات نہ کیے تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *