Type to search

خبریں سیاست

ن لیگ پنجاب میں اپنے وزیر اعلی’ کا اعلان کرے ساتھ دیں گے: پیپلز پارٹی

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔  پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔  مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی’ کا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔

حسن مرتضی نے کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کا وزیر اعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا، پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے، شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کرینگے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں، وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دینگے، جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے، اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کےن لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *