Type to search

انسانی حقوق بڑی خبر خبریں خواتین

ایک سال سے شوہر نے سیکس نہیں کیا: بھارت میں بیوی کی خاوند کے خلاف ایف آئی آر

  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

بھارتی شہر احمد آباد میں 34 سالہ خاتون نے اپنے بیرون ملک مقیم شوہر کے خلاف ایک ایف آئی آر در کرائی جس یں انہوں نے شوہر  پر الزام عائدکیاہے ایک سال سے زائد عرصہ بیت گیا ہے انہوں نے ان کے ساتھ سیکس نہیں کیا۔ انہوں نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور زبردستی شراب پینے پر مجبور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے انکی شادی ہوئی ہے شوہر کا رویہ پرتشدد ہے۔ حتیٰ کہ انکی ایک سالہ بیٹی کو بھی زبردستی شراب پلاتا ہے۔ انکا شوہر دبئی میں مقیم ہے اور عرصہ سے بھارت نہیں آیا ہے۔ اب وہ انکو نان نفقہ بھی نہیں فراہم  کرتا ۔

انہوں نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہےکہ انکے شوہر نے انہیں مجبوری کے عالم میں شراب پینے پر مجبور کیا۔ جبکہ انہوں نے شراب کے خالی کین انکی بیٹی کو کھیلنے کے لیئے دیئے کہ وہ اپنے کھلونوں کی بجائے ان کینز کے ساتھ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی بھی گئیں جہاں انکے ساتھ تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا اور انکے شوہر نے انکے سسرال کے اکسانے پر ان پر تشدد کیا۔ 

یاد رہے کہ خاتون کی شادی انکے متشدد شوہر کے ساتھ 2016 میں ہوئی۔ 2017 میں وہ دبئی گئیں جہاں سے انہوں نے اس سال واپسی کی تھی جبکہ انکے شوہر اور سسرال انہیں ان کے والدین کے گھر چھوڑ کر انہیں خبر دیئے بغیر اچانک دبئی بھاگ گئے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *