Type to search

انصاف بڑی خبر خبریں

ججز کے آئینی حدود سے باہر نکلنے کے رجحان کو روکنا ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے میپکو میں بھرتیوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ دیا گیا ہے۔

پانچ صفحات پر مشتمل  سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کا آئینی حدود سے تجاوز کرنے کا رجحان روکنا ہوگا۔ جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے محمد الیاس نامی شخص کو بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے اختیارات استعمال کرنا عدلیہ کا کام نہیں۔عدلیہ کی انتظامی امور میں مداخلت اختیارات کی سہ فریقی تقسیم کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق روایات کا احترام نہ کیا جائے تو آئینی بحران پیدا ہوتا ہے۔عدالتی جائزے کے اختیار کا مطلب انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لینا نہیں۔ ریاست کا کوئی ستون دوسرے کی حدود میں مداخلت نہیں کر سکتا۔آئینی حدود سے تجاوز پر جج اختیارات کا غلط استعمال کرے گا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے متعلقہ جج کو  بھجوانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے.

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *