Type to search

حکومت خبریں سیاست

مریم نوازکو اپنوں سے ملنے باہر جانا پڑا تو ایسا نہیں کہ ان کاجانامنع ہے: رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ مریم نواز کا باہر جانا منع نہیں ، لیکن جب تک ملک و قوم کو اس ٹولے سے نجات کےلیے ان کی ضرورت ہے مریم نواز یہی رہیں گی۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ مریم نواز کے پاس مسلط ٹولے کے علاج کی خصوصی مہارت ہے،ساری دنیا باہر جاتی ہےاور لوگ واپس آجاتے ہیں ،مریم نوازکو اپنوں سے ملنے یا کسی غرض سے باہر جانا پڑا تو ایسا نہیں کہ ان کاجانامنع ہے۔

 رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ جب تک ملک و قوم کو اس ٹولے سے نجات کےلیے ان کی ضرورت ہے مریم نواز  ن لیگ اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد میں پوری طرح شامل رہیں گی، ن لیگ اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مریم نواز کے بھرپورکردارپرکسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے شوگر اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کو ناٹک قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اربوں روپے کی تحقیقات ہوچکیں، ایف آئی اے نے مقدمات بھی بنادیے ، لیکن نیب میں ہمت نہیں کہ کسی وزیرکو گرفتار کر

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *