Type to search

Coronavirus خبریں صحت

جناح اسپتال لاہور میں کرونا ویکسین کی 600 خوراکوں کا ریکارڈ غائب

  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

ہنجاب کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال جناح اسپتال لاہور میں کورونا وائرس ویکسین کی 600 خوراکوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے اسپتال انتظامیہ سے ویکسین کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایم ایس آفس جناح اسپتال کا کہنا تھا کہ ویکسین کا ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکسین لگانے کے بعد انٹریز نہیں کیں۔

انھوں نے بتایا کہ خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہوگا۔

ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں کورونا ویکسین کا آڈٹ کر رہے ہیں، ویکسینیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ویکیسین کا تمام ریکارڈ باقاعدہ مرتب کیا جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن میں بے ضابطگیوں پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *