Type to search

حکومت خبریں سیاست

پی ڈی ایم میں شامل 5 جماعتوں کا سینیٹ میں الگ اپوزیشن بلاک بنانے پر اتفاق

  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل مسلم لیگ (ن) سمیت 5 جماعتوں نے ایوان بالا (سینیٹ) میں 27 اپوزیشن سینیٹرز پر مشتمل الگ بلاک بنانے پر اتفاق کرلیا۔

 

جیو نیوز کی خبر کے مطابق سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں بلاک بنانے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل 5 جماعتوں کے سینیٹ کے رہنماؤں کےاجلاس میں کیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے سینیٹ میں اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر کے مطابق پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے وضاحت طلبی کیلئے پی ڈی ایم کے سربراہ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ بی اے پی سے ووٹ لینے کا معاملہ صدر پی ڈی ایم کو بھجوایا جائے اور پی ڈی ایم سربراہ وضاحت طلب کریں کہ دونوں جماعتوں نے اصولوں اور فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟

اعظم نذیرتارڑ کے مطابق 5جماعتوں کو توقع ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ پیپلز پارٹی اور اے این پی سے باضابطہ وضاحت مانگیں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے درمیان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اختلافات بڑھ رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی اس وقت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

دو روز قبل ہی اپوزیشن اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *