Type to search

تجزیہ

ججز کی عدم دستیابی: جسٹس فائز نظرِ ثانی کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ججز کی عدم دستیابی کے باعث یہ کیس ڈی لسٹ کیا گیاہے.

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر دائر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں تھیں جس کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر بینچ نے 5 اپریل کو اپیلوں کی سماعت کرنا تھی جبکہ مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر د یئے گئےتھے ۔اس سے قبل سماعت پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *