Type to search

حکومت خبریں سیاست

لاڑکانہ میں‌ پیپلز پارٹی سے مقابلہ: جمیعت علمائے اسلام نےتحریک انصاف سے اتحاد کرلیا

جمیعت علما اسلام  پاکستان (جے یو آئی) نے لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف نیا عوامی اتحاد تشکیل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جےیوآئی نےلاڑکانہ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحادبنالیا، اس حوالے سے جے یو آئی نے پاکستان تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ضلع میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق جےیوآئی نے لاڑکانہ میں پی پی کےخلاف بنائے جانے والے عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کے علاوہ قوم پرست تنظیموں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

جےیوآئی لاڑکانہ کی قیادت عوامی اتحاد میں شامل جماعتوں  کے ساتھ مل کر جلد پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مہم شروع کرے گی۔

لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ اور رہنما امیربخش بھٹو جبکہ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی شامل ہیں۔

اس حوالے سے آج لاڑکانہ عوامی اتحادکا اجلاس بھی ہوا جس میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح  پر  پھیلانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے پاس حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی صدارت ہے، مولانا فضل الرحمان اس اتحاد کے سربراہ ہیں۔

پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *