Type to search

احتجاج حکومت خبریں سیاست

لاہور: عدالتی حکم کے باوجود دفاتر نہ کھولنے پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی حکومت کی بحالی کےلیے لاہور کے ٹاؤن ہال پر لارڈ میئر اور بلدیاتی نمایندوں نے احتجاج کیا اور اندر جانے کے لیے ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا ٹاؤن ہال میں پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کی۔

اجلاس میں ڈپٹی میئر،چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر انتظامیہ نے ٹاؤن ہال لاہور کی مرکزی عمارت کو تالے لگا دیے تھے جس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے گراؤنڈ میں ہی اجلاس شروع کر دیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر ادراے بحال ہو گئے ہیں مگر پنجاب حکومت جان بوجھ کر انہیں ٹاؤن ہال کا چارج نہیں دے رہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹاؤن ہال بند کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

اجلاس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے ٹاؤن ہال کو لگے تالے توڑ دیے مگر پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *