Type to search

خبریں

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور  ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *