Type to search

حکومت خبریں سیاست

عام لوگ یہاں تک کہ پوری کابینہ بھی مایوس ہو چکی ہے: عثمان بزدار کے مشیر اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

  • 21
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    21
    Shares

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر عبدالحئی دستی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائے نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ بہت پریشان ہیں کیوں کہ گڈ گورننس نہیں ہے ، کرپشن ہورہی ہے اور بغیر پیسے کے کوئی کام نہیں ہورہا ، آج وہ وقت ہے جب یہ بات کہیں کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جارہا۔

عبدالحئی دستی نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب لوگوں کو آپ سے بڑی امیدیں تھیں ، آپ اب بھی آخری امید ہیں ، یقین کریں لوگ رو رہے ہیں کیوں کہ وہ بہت پریشان ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام مایوس ہیں کیوں کہ گڈ گورننس نہیں ہے ، حکومت کے پاس اچھے لوگ بھی موجود ہیں کہ جو کام کرسکتے ہیں ، لیکن معلوم نہیں انہین استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا؟ خدا کی قسم لوگ مایوس ہیں ، وفاق میں کئی وزراء مایوس ہیں ، جب کہ پنجاب میں ساری کابینہ مایوس ہے۔

ان سے قبل وفاقی وزی ہوابازی  غلام سرور خان بھی اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے تھے ، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے انڈسٹری ، سروسز سب کو ریلیف دیا مگر زراعت کو نہ دیا ، خدا کا خوف کرو ، اتنا ظلم اپنے زمیندار کے ساتھ نہ کیا جائے ، امپورٹڈ گندم 2400 روپے من پڑ رہی ہے اپنے زمیندار کو 1800 دے رہے ہیں ، گزشتہ سال ڈی اے پی 28 سو روپے تھی اس سال 5 ہزار ہے ، ڈھائی تین سال میں زرعی سیکٹر کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سد قیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *