Type to search

خبریں

وفاقی کابینہ میں ردوبدل: شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا

  • 14
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    14
    Shares

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد وبدل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقرر کرسکتے ہیں اور انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں لہٰذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر توانائی بنایا گیا ہے جب کہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر توانائی عمر ایوب کی وزارت تبدیل کرکے انہیں اکنامک افیئرز کا وزیر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیاہے۔

فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم حکومتی ذرائع اس کی تردید کر رہے تھے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *