Type to search

خبریں

فواد چودھری مقدمہ درج کرائیں اور میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں: رانا ثناء اللہ

  • 19
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    19
    Shares

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو چاہیے اپنے لیڈر کے بیانات کا جائزہ لیں، ان کے لیڈر پولیس افسران کا نام لے لیکر کہتے رہے کہ انہیں پھانسی دیں گے، حکومت کو خود یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے کب کیا کہا، اپوزیشن کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرانا حکومت کا مقصد ہے، فواد چودھری شروعات کریں، انہیں شواہد کیساتھ عدالتوں میں لیکر جائیں گے۔

قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بوکھلا چکی، ان کا احتساب کا منترہ بری طرح پِٹ چکا ہے، سلیکٹڈ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے، ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے، پیپلزپارٹی کل کسی ایک موقف پر ہمارے ساتھ تھی آج اختلاف ہوگیا، ہوسکتا ہے کل پھر پیپلزپارٹی سے ہمارا کسی بات پر اتفاق ہو۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس ملک کا وزیرخزانہ 6، 6 مہینے کیلئے لگایا جائے وہ ملک کیا ترقی کرے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے  پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروانے کے اعلان کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *