Type to search

خبریں

فوادچوہدری نے کسی اور کو وزارت اطلاعات پر چلنے نہیں دیا: فردوس عاشق اعوان

  • 44
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    44
    Shares

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کیلئے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہتے تھے۔

خواہش پوری ہوگئی اور وہ وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر چلنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی وزیراطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کردے تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، انہیں اور شبلی فراز کے ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔

رہنماء تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری میں اس وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آگئی کہ وہ حکومت کا مؤقف صحیح انداز میں پیش کریں۔

وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور فیصلہ بھی یہی کیا گیا تھا کہ کوئی ایسا شخص ہو جو موجودہ چیلنجز سے بخوبی نبرد آزما ہوسکے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہاز شریف جس گھر میں رہ رہے ہیں وہ ٹیلی گرافک ٹراسفر (ٹی ٹی) کے ذریعے خریدا گیا ہے جبکہ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ ٹی ٹیز سے شہباز شریف کا تعلق نہیں، اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو پھر شہباز شریف اس گھر میں کیوں رہ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ پہلو ہے کہ پچھلے 30 سال میں جنہیں قانون کی حکمرانی قائم کرنی تھی وہ قانون توڑنے میں ملوث رہے، ن لیگی رہنماؤں کے درمیان میڈیا پر آنے کیلئے مقابلہ چل رہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز عطاء تارڑ کی جاری کردہ ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ڈرامہ کیا تھا جو مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ کا دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ رائے ونڈ کا گھر گرانے کیلئے کنٹینرز آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *