Type to search

جرم خبریں خواتین

مظفر گڑھ: نجی پیرا میڈیکل کالج پرنسپل اور ساتھی نے طالبہ کا مبینہ طور پر ریپ کردیا

  • 14
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    14
    Shares

صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں نجی پیرا میڈیکل کالج کی طالبہ کے مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ کالج کے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقہ بیٹ میرہزار خان میں الحمد پیرا میڈيكل کالج کے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر نے مبینہ طور پر ایل ایچ وی کی طالبہ کو زيادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ایل ایچ وی کا تین سے چار ماہ کا کورس کررہی ہے جہاں ملزم پرنسپل اکرام الحق نے 8 اپریل کو صبح 10 بجے اسے آفس میں بلایا اور کہا کہ آپ پر 40 ہزار روپے جرمانہ ہے جسے ختم کرانے کے لیے عدالت جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک گاڑی میں چند کاغذات پر انگوٹے لگوانے کے بعد ملزم اکرام الحق اور ایڈمنسٹریٹر بابر نامعلوم مکان پر لے گئے جہاں مجھے تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دھمکی بھی دی کہ اگر اس بارے میں کسی کو بتایا تو وہ جان سے مار دیں گے اور بلیک میل کر کے قانونی کارروائی سے روکتے رہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرا لیا ہے۔ مظفر گڑھ کے بیٹ میر ہزار تھانے میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *