Type to search

خبریں

نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئر ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئر ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئرز  ہیں، ان کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950  اور  حدیبیہ پیپر ملز میں 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز ہیں۔

اس کے علاوہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئر کے مالک ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *