Type to search

خبریں

’وزیراعظم اپنا گند خود اٹھائیں یا گھر جائیں‘ پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے کیا گیا معاہدہ اسمبلی میں نہیں لایا گیا ، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا پھر کالعدم قرار دےدیا ، یہ ساری خرابی وزیر اعظم کی ہی پیدا کردہ ہے ، وہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں.

مطابق بلاول بھٹو نے ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں پر ایکشن سے لوگ جاں بحق ہوئے ، پانچ سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے مگر وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا ،انہوں نے کسی بھی موقع پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا، اب وہ قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے بارے میں قرارداد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے آج قومی اسمبلی میں فرانس کا سفیر نکالنے کی قرارداد لائی جارہی ہے لیکن  پاکستان پیپلز پارٹی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے لیکن بیشتر ارکان کی رائے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی پی پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون کال آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *