Type to search

خبریں

تحریک لبیک سے کامیاب مذاکرات پر وزیراعظم کی شیخ رشید کو مبارکباد

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی اور انہیں کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریف کیا۔

س موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے۔

یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ حکومت پاکستان، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مابین ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *