Type to search

خبریں

سینیئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، گولی پیٹ میں لگی

  • 1.6K
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1.6K
    Shares

سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اور گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔

سینیئر اینکر غریدہ فاروقی نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ گولی ان کے گھر کے باہر چلائی گئی جس وقت وہ گھر کے باہر واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔

غریدہ نے مزید لکھا کہ ان کی حالت stable بتائی جا رہی ہے لیکن اسپتال میں آپریشن جاری ہے۔

ابصار عالم کی اسپتال جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی۔ “میں سڑک پر جا رہا تھا کہ کسی نے مجھے گولی مار دی۔ لیکن میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان حرکتوں سے میں ڈرنے والا نہیں ہوں اور میں حوصلہ نہیں ہارا”۔

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافی آوازوں کو دبانے کا کینسر اس ملک کو کئی سال سے کھا رہا ہے۔ ابصار عالم اس ظالمانہ جرم کے تازہ ترین نشانہ ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کے زخموں اور اس ملک کے زخموں کو مرہم عطا فرما۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *