Type to search

خبریں

لاہورمیں کمسن گداگر لڑکی سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

لاہورکے علاقے شیرا کوٹ میں 13 سالہ بھیک مانگنے والی لڑکی کو 3 افراد نے مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنا دیاجب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا گھرانا شاہدرہ کے علاقے میں 25 نمبر اسٹاپ کے قریب جھگیوں میں رہتا ہے۔

والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی بھیک مانگنے کیلئے رنگ محل گئی جہاں نامعلوم رکشا ڈرائیور اسے ملک پارک شیرا کوٹ کے ایک خالی کوارٹرمیں لے گیا۔

لڑکی کے والد کے مطابق رکشا ڈرائیور نے 2 ملزموں رمضان اور علی سے مل کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ڈی این اے رپورٹ بھی حاصل کی جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *