Type to search

خبریں سیاست

‘کرونا کا عروج اور عوام کا تحفظ’: مریم نواز کا دورہ کراچی منسوخ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، اس حوالے سے لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ مریم نواز کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرکے وضاحت کریں گی۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اور عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عوام اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آنے کے بعد پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا تھا کہ  معالجین نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور اب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی.

یاد رہے کہ مریم نواز اس سے قبل اس ماہ کے آغاز میں بھی گلے کے شدید درد میں مبتلا رہی ہیں جس پر ن لیگ کی جانب سے بتایا گی اتھا کہ انکا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ اسی مناسبت سے مریم نواز کے باہر جانے کی بھی چہہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں جن کو مسلم لیگ نواز کی رہنما نے خود تردید کرتے ہوئے رد کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *