Type to search

خبریں سیاست

کرونا ویکسین کا بروقت انتظام نہ کرنا ہماری ایٹمی قوت یافتہ ریاست کی رسوائی کا موجب ہے: نواز شریف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کرونا وائرس کی ویکسینیشن کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ریاستی ناکامی  پر بات کی ہے۔  انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہر محاذ پر رسوا ہو رہا ہے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت ویکسین کے انتظامات کئے جاتے لیکن اس میں بھی ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ کب ہمارے  22 کروڑ عوام پر حکمران ترس کھائیں گے؟ کب ہمارے حالات بدلیں گے؟

یاد رہے کہ پہلے ہی پاکستان کو چین 15 لاکھ کورونا ویکسین تحفتاً فراہم کر چکا ہے۔  قومی ائر لائن (پی آئی اے) کے خصوصی طیارے کورونا ویکسین لے کر واپس پہنچ گئے۔ پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے آج صبح چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچے جبکہ تیسرا طیارہ آج شام کو کسی وقت پہنچے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے کرونا بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کے لیے تین خصوصی طیارے روانہ کیے تھے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اگر کورونا کی موجودہ صورتحال برقرار رہی توانڈسٹری کے لیے مختص آکسیجن بھی صحت کے شعبے کےلیے دی جاسکتی ہے، بحیثیت قوم پہلے سے زیادہ احتیاط اور زمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ملک میں اس وقت کوروناکی تیسری لہر جاری ہے جو پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرناک ہے، وبا کی شدت اور تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت آکسیجن کی پیدا وار کا 75 فیصد صحت کے شعبے کیلئے مختص ہے،  موجودہ صورتحال برقرار رہی تو بقیہ آکسیجن بھی صحت کے شعبے کیلئے وقف کرنا پڑسکتی ہے۔

 

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *