Type to search

خبریں

اداکارہ ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کر دیا، عامر لیاقت پر کالا جادو کروانے سمیت الزامات کی بوچھاڑ

  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

معروف مذہبی اسکالر ٹی وی میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو مخلتف وجوہات پر ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ابھی اپنی دوسری شادی پر تنقید سے پوری طرح باہر نہیں نکل سکے وہیں ٹی وی کی اداکارہ ہانیہ خان نے یہ دعوی کردیا ہے کہ وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ خان کے مطابق وہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں اور ان کی باقاعدہ ڈاکٹر صاحب سے شادی ہوئی ہے جس کے تمام ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ہانیہ خان نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں بیان دیا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ ان کے خلاف ہیں اور یہ شادی ختم کروانا چاہتی ہیں اس لئے ان پر کالا جادو بھی کروایا گیا۔

اداکارہ ہانیہ خان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ وہ تین مہینوں سے ٹھیک نہیں ہو پارہی ، انہوں نے سب کو مورد الزام ٹھہرایا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ سب میرے خلاف ہیں میڈیا ، میری فیملی، یہاں تک کہ میں نے اپنے والدین پر بھی ہاتھ اٹھایا اور چار بار خودکشی کی کوشش بھی کی ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سب حالات میں صرف میری والدہ اور بہنوں نے ہی میرا ساتھ دیا اور عامر لیاقت حسین نے مجھے ان کا دشمن بنا کر پیش کیا اور ان کے جال میں پھنس کر وہ اپنے خاندان کے ساتھ برا سلوک کرتی رہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ایک غریب ڈرائیور کی بیٹی ہوں اور بیٹیاں صرف امیر گھروں میں پیدا ہونی چاہئیں ، انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’عامر تم نے مجھے اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ مل کر دھوکہ دیا ہے ،تم دھوکے باز ہو۔‘

اداکارہ نے اپنی سچائی ثابت کر نے کے لئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے موبائل پیغامات جب کہ ان دونوں کے درمیان ہونے والی ویڈیو کالز اور میسیجز کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے ہیں جن میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے ان سے بارہا اپنی محبت کا اظہار کیا ہوا ہے۔

اداکارہ ہانیہ خان کے مطابق کافی عرصے سے ان کی فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ان کی محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ان کی شادی کروادی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ان کی شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی بلکہ ان پر کالا جادو بھی کروا دیا۔اس دوران اداکارہ نے چار بار اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی، اور عامر لیاقت حسین کے کہنے پر اپنی والد اور والدہ پر ہاتھ بھی اٹھایا لیکن اپنی دوسری بیوی طوبیٰ کی باتوں میں آکر عامر لیاقر نے ان کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

اس معاملے میں کتنی سچائی ہے اور کیا اداکارہ ہانیہ خان واقعی سچ بول رہی ہیں ؟ فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ہانیہ خان کے میسیجز میں دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو سے ظاہر تو ایسا ہورہا ہے کہ ان کا اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے درمیان کوئی نا کوئی تعلق ضرور ہے۔ تاہم ، سوشل میڈیا پر ان کی دوسری اہلیہ کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور ان کی طرف سے تاحال کوئی بھی بیان کسی بھی حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے ۔

تاہم ڈاکٹرعامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا ’’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔‘

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ سے بھی اپنی دوسری شادی کا اعلان فوراً نہیں کیا تھا بلکہ کے ایک سال کے بعد میڈیا کو اپنی دوسری شادی کا بارے میں آگاہ کیا تھا۔ طوبیٰ عامر سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبچے ہیں۔ اور سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *