Type to search

خبریں

اس عید پر ’جپھیاں اور پپیاں’ نہیں ہوں گی، فردوس عاشق اعوان

  • 429
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    429
    Shares

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس عید پر پنجاب بھر میں اجتماعات اور پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی اس بار ماضی کی روایات کی طرح ’جپھیاں اور پپیاں’ ہوں گی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام سیاستداںوں اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بار عید پر وہ اپنے ڈیروں پر کوئی ملن پارٹیاں منعقد نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں انسان کی زندگی سے جڑی ہیں، اگر انسان ہوگا اور صحت مند ہوگا تو عید کی خوشیاں بھی دوبالا ہوں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، اسی طرح لوگ بھی وبا سے بچنے کے لیے اسمارٹ موبائل کا استعمال کریں اور ایک دوسرے کو آن لائن عید مبارکیں دیں. انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ اپنے پیاروں کو ویڈیو کے ذریعے عید کی مبارک باد دیں اور ملنے ملانے سے گریز کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وبا کی وجہ سے نافذ پابندیوں کے باعث خواتین کی جانب سے عید کی خریداری نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں احساس ہے کہ اس بار پابندیوں کی وجہ سے خواتین چوڑیاں اور دوسری چیزیں خرید نہیں کر سکیں اور ان کا خریداری کا شوق ادھورا رہ گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے اس بار پنجاب بھر میں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور نہ ہی سیاسی شخصیات اپنے ڈیروں پر عید پارٹیاں منعقد کر سکیں گے۔ اس بار روایتی عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی روایتی انداز میں اس بار ’جپھیاں اور پپیاں’ ہوں گی۔

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر جھپیوں اور پپیوں پر پابندی کی بات پر وہاں موجود صحافیوں اور سیاسی کارکنان ہنس پڑے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *