Type to search

خبریں

کرونا ایس او پیز پر عمل دآمد:کراچی میں دوکانداروں کی رینجرز اہلکاروں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش

  • 149
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    149
    Shares

سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا جرم بن گیا، کراچی میں دوکاندار نے رینجرز اہلکاروں پر تھپڑو اور گھونسوں کی بارش کر دی جس سے  متعدد رینجرز اہکار زخمی ہوگئے تاہم ان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رینجرز اہلکاروں نے انہیں دکانیں بند کرنے کی تلقین کی جبکہ دکانداروں کے مطابق رینجرز نے دکان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے بعد دکاندار نے ان پر تشدد کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے لیاری کے علاقے بہار کالونی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق 2 دکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان بھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے غریب آباد میں پولیس کی جانب دکانیں بند کرانے کے دوران تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ لیاقت آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گھروں کے دروازوں پر لاتیں ماریں، مشتعل مظاہرین نے غریب آباد کی مین شاہراہ پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور سڑک پررکاوٹیں رکھ کر دونوں اطراف کی سڑک بلاک کر دی تھی۔ احتجاج کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد اور ناظم آباد سے غریب آباد تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ْ

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *