Type to search

خبریں

تحریک انصاف میں نیا دھڑا: جہانگیر ترین کے بعد پنجاب میں ایک اور ہم خیال گروپ سامنے آگیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جہانگیر ترین گروپ کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کا ایک اور گروپ بھی سامنے آیا ہے جس میں 15 ارککین اسمبلی کے نام شامل ہیں۔

ایکسپریس اخبار کی خبر کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ہے جبکہ گزشتہ رات ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کو عشائیہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفرعلی شاہ، اعجازخان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اوراحسن جہانگیر بھٹی شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ عشایئے میں تمام اراکین نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کے لئے ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے، تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *