Type to search

خبریں

فردوس عاشق نے پریس کانفرنس کے دوران بجلی جانے کو ن لیگ کی سازش قرار دے دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بجلی جانے کو مسلم لیگ (ن) کی سازش قرار دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان کی فیصل آباد ضلع کونسل ہال میں پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی تو انہوں نے اسے ن لیگ کی سازش قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے ن لیگ کی باقیات بیٹھی ہوئی ہے، یہ حکومت کو فیل کرنے کی حکمت عملی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ گند پھیلانے والے کہیں پر بھی صفائی برداشت نہیں کرسکتے لیکن یہ سن لیں بجلی آن کریں یا آف ہم ہر حال میں اپنا کام کریں گے۔

تاہم تھوڑی دیر بعد بجلی بحال ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئی زرعی پالیسی میں کسان کے حق کو یقینی بنایا ہے، معیشت کی گاڑی پٹڑی پر رواں دواں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گند پھیلانے والے کبھی صفائی نہیں کرسکتے جبکہ رانا ثناء اللّہ کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے آخر تک کھیلتا ہے اور جو ٹیم کے ساتھ مخلص نہ ہو وہ غدار ہوتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایس او پیز ہر پاکستانی شہری پر لاگو ہے، عیدالاضحیٰ پر حالات دیکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *