Type to search

خبریں

پاکستان کی 3 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کی سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے معمولی بہتری کے ساتھ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

انگریزی اخبار ڈان کی خبر کے مطابق پاکستان کی 3 یونیورسٹیاں 355-500 رینک بینڈ میں شامل ہیں، 651-700 میں ایک، 801-1000 میں تین اور 1001 سے اوپر میں کئی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی ہے، جو 355 رینک پر ہے۔ اس کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے 373واں رینک حاصل کیا ہے، جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور 454 رینک پر ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) 651-700 رینکنگ کے درمیان ہے جبکہ کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور پنجاب یونیورسٹی 801-1000 رینکنگ کے درمیان ہیں۔ اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، جامعہ کراچی اور جامعہ لاہور 1000 سے اوپر رینکنگ میں شامل ہیں۔

کیو ایس کی رینکنگ تعلیمی کارکردگی (40 فیصد)، ملازمین کی کارکردگی (10 فیصد)، طلبہ و فیکلٹی کی شرح (20 فیصد)، انٹرنیشنل فیکلٹی کی شرح (5 فیصد) اور غیر ملکی طلبہ کی شرح (5 فیصد) کو مدنظر رکھ کر ترتیب کی جاتی ہے.

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ، یونیورسٹی کی درجہ بندی کرتی ہے جسے ہر سال برطانوی کمپنی کواکوریلی سائمنڈز (کیو ایس) کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ 2022 کے ایڈیشن میں 93 مقامات کی ایک ہزار 673 یونیورسٹیوں کا احاطہ کیا گیا اور آخر کار 1300 کو درجہ دیا گیا۔ پاکستان کے صرف 10 تعلیمی ادارے اس فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) صرف کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی کو تسلیم کرتا ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *