Type to search

خبریں

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک، مالز اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے لیے پابندیوں سے متعلق تجاویز تیار کرلی ہیں جس میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے سمیت ان کی شاپنگ مالز اور ہوٹلوں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ویکسینیشن سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی شاپنگ مالز، ہوٹل میں داخلہ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر میں ویکسینیشن کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کے لیے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن اہداف کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ویکسینیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری نے کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اہداف پورا نہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے باز پرس ہوگی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *