Type to search

خبریں

فردوس اعوان نےجو زبان استعمال اور جو حرکت کی، عمران خان کی تربیت ہے، قادر مندوخیل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ٹی وی ٹاک شو میں تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے  قومی اسمبلی اجلاس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو زبان فردوس عاشق اعوان نے استعمال کی یہ عمران خان کی تربیت ہے، ایک منتخب نمائندے پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں جو رویہ رکھا اس پر پورےایوان کاسرشرم سےجھک گیا۔

عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواتین فردوس عاشق اعوان کے اقدام پر غصے میں ہیں، فردوس عاشق اعوان اس سے قبل بھی لوگوں سے ٹاک شوز میں لڑتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا، شو ختم ہونے کے بعد وہ میرے پیچھے آئیں اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جارہے ہو۔

علاوہ ازیں بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل نے بتایا کہ ’میں گالم گلوچ برداشت کرتا رہا تو فردوس عاشق اعوان ہاتھا پائی پر اتر آئیں، میرا گریبان پکڑا اور مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد مجھے چائے کا کپ مارنے کی کوشش کی، میں بچنے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ میرے پیچھے بھاگیں تو میں نے دروازہ بند کر کے جان بچائی۔’

واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اگر فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں گی تو وہ معاف کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے فردوس عاشق اعوان کو گالی دی نہ گالی دینے کا سوچ سکتا ہوں۔ غلطی تسلیم کرنے کے بجائے میرے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں، میں بھی قانونی راستہ اپنانے کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے بھی اعلان کیا کہ قیادت سے مشاورت کرنے کے بعد فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا۔

خیال رہے کہ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں فردوس عاشق اعوان اور عبدالقادر مندوخیل کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ دونوں افراد ‘ایکسپریس نیوز’ کے پروگرام ‘کل تک’ میں مہمان کی حیثیت شریک تھے اور اس دوران ان کی بحث شدت اختیار کرتے ہوئے الزمات اور نازیبا الفاظ تک پہنچی۔

بعد ازاں یہ بحث جھڑپ کی صورت اختیار کرگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کا گریبان پکڑنے کی کوشش کی جو انہوں نے چھڑا لیا۔ تاہم اس کے بعد معاون خصوصی نے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ رسید کردیا جس پر وہ بزور بازو فردوس عاشق اعوان کو روکتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعے پر فردوس عاشق اعوان بھی رہنما پیپلز پارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *