Type to search

خبریں

جوڈو کراٹے ماسٹر ہوں، فردوس خاتون ہیں اس لیے کچھ نہیں کہا: قادر مندوخیل

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہےکہ وہ فردوس عاشق کے نوٹس کا جواب ایف آئی آرسے دیں گے۔

ایک بیان میں قادر مندوخیل نے کہا کہ وہ جوڈوکراٹے کے ماسٹر ہیں لیکن فردوس عاشق  خاتون ہیں اس لیے انہیں کچھ نہ کہا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے قیادت پرالزام لگایا تو ان سے کہا تھا کہ آپ وفاقی مشیراطلاعات تھیں توکرپشن چارجز لگاکر آپ کو برخاست کیا گیا، آپ نے سیالکوٹ میں این جی اوز کے نام پر بسیں ہڑپ کیں، اس کے بعد وہ گالم گلوچ پر اتر آئیں، جب دل نہیں بھرا تو انہوں نے ہاتھ اٹھایا، تھپڑ مارا گیا، گھسیٹا گیا جس پر بھاگ کرجان بچانا پڑی۔

خیال رہے کہ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں فردوس عاشق اعوان اور عبدالقادر مندوخیل کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ دونوں افراد ‘ایکسپریس نیوز’ کے پروگرام ‘کل تک’ میں مہمان کی حیثیت شریک تھے اور اس دوران ان کی بحث شدت اختیار کرتے ہوئے الزمات اور نازیبا الفاظ تک پہنچی۔

بعد ازاں یہ بحث جھڑپ کی صورت اختیار کرگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کا گریبان پکڑنے کی کوشش کی جو انہوں نے چھڑا لیا۔ تاہم اس کے بعد معاون خصوصی نے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ رسید کردیا جس پر وہ بزور بازو فردوس عاشق اعوان کو روکتے نظر آئے۔ مذکورہ واقعے پر فردوس عاشق اعوان بھی رہنما پیپلز پارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

دوسری جانب رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے  قومی اسمبلی اجلاس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو زبان فردوس عاشق اعوان نے استعمال کی یہ عمران خان کی تربیت ہے، ایک منتخب نمائندے پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں جو رویہ رکھا اس پر پورےایوان کاسرشرم سےجھک گیا۔

عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواتین فردوس عاشق اعوان کے اقدام پر غصے میں ہیں، فردوس عاشق اعوان اس سے قبل بھی لوگوں سے ٹاک شوز میں لڑتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا، شو ختم ہونے کے بعد وہ میرے پیچھے آئیں اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جارہے ہو۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *