Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں سیاست

فردوس عاشق اعوان کو گرومنگ کے لیئے مریم نواز کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے: حرا مانی

معروف اداکارہ حرا مانی   نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو (خوبصورتی کے لیے) مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ  نہیں ڈاکٹر سے سے رابطہ کرنا چاہیئے۔

حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ساتھ آغا علی اور حنا الطاف کے شو میں موجود تھیں۔ مانی نے اس موقع پر کہا کہ گرومنگ کے لیے فردوس عاشق اعوان کو بیوٹی  ایکسپرٹ کی ضرورت ہے جس کے لیئے وہ مریم نواز کے آرٹسٹ سے رابطہ کریں۔ یہ تب ہوا جب  مانی کو سکرین پر سلیبریٹیز کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے ان کو کوئی مشورہ دینے کو کہا گیا۔

اس پر  حرا مانی نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ میک اپ آرٹسٹ نہیں ڈاکٹر۔ جس پر ایک قہقہہ بھی لگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خوبصورتی سے پاکستان کی خواتین جیلس ہیں کیونکہ انکے شوہر مریم نواز کو ٹی وی پر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ حرا مانی اس سے قبل اپنے اور مانی کے تعلق اور پھر مرد اور عورت کے تعلق پر اپنی متنازعہ آرا کی وجہ سے خبروں کی زینت بھی بن چکی ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *