Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں خواتین

میرے شوہر مجھے شادی سے پہلے اپنی بہن کہتے تھے: اداکارہ ایمن خان

اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ انہیں بہن کہا کرتے تھے۔ ایمن خان کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چل پڑی ہے۔ ایک  جانب ان سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر معافی مانگنے  کا کہا جا رہا ہے تو دوسری طرف اسے غیر شرعی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایمن خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر ایک انکشاف کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری اور منیب کی پہلی ملاقات شوٹ پر ہوئی، ہم نے ایک ٹیلی فلم کی اور اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا‘۔

ایمن نے بتایا کہ ’اس وقت میں بہت چھوٹی تھی لیکن پھر ہم اچھے دوست بن گئے اور منگنی سے قبل 4 سال گہرے دوست بھی رہے‘۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’شوہر منیب اُس وقت مجھے بہن کہا کرتے تھے، انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ یہ میری بہن جیسی ہے‘۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں ان کی اہلیہ ایمن خان نے پروپوز کیا تھا۔

منیب کا کہنا تھا کہ ’ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن وہ اس بات کو مانتی ہی نہیں ہے، ہر پروگرام میں جاکر کہتی ہے کہ وہ ایک مذاق تھا’۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *