Type to search

خبریں کھیل

شعیب ملک کو مصباح پر تنقید کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں دی جا رہی: انضمام الحق

سابق کپتان انضمام الحق نے کہاکہ مصباح پر تنقید شعیب ملک کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک نے کچھ عرصے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اسی وجہ سے انھیں دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مڈل آرڈر میں کسی تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہے، شعیب ملک نے ماضی میں ملک کیلیے اچھا پرفارم کیا ہے،ورلڈ کپ سے قبل تجربات کے زیادہ مواقع نہیں مگرمصباح الحق کی وجہ سے آل راؤنڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

معاملے کا پس منظر

اس سال زمبابوے کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی اپ سیٹ شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کی ٹیم انتظامیہ اور کوچ مصباح الحق پر کڑی تنقید سامنے آئی تھی۔ مصباح الحق کو وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھاکہ ٹیم کے فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔ کپتان اور چیف سلیکٹر کو بہتری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا میرے خیال میں قومی ٹیم کو وائٹ بال کرکٹ کے لئے ایسے انٹر نیشنل کوچ کی ضرورت ہے جو کھیل سمجھتا ہو۔ سابق کپتان نے اپنے ٹویٹ میں ٹیم میں سلیکشن میں پسند و ناپسند کا بِھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا پسند و نا پسند کی بنیاد پر سلیکشن ہورہی ہے جوکہ غلط ہے،جب کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیتے تو یہ سب ہونا لازمی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *