Type to search

خبریں

وفاقی حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی

ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اورگھی کی فی کلوقیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلوقیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر950 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں فی کلوگھی کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب  شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے غریب عوام کا خون چوس لیا، مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا اس مقصد کیلیے پروگرام  میں زیرو کیٹگری کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ کسانوں کو فصل کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے اور زرعی آلات خریدنے کیلیے 2 لاکھ روپے قرضہ ملے گا۔ اس پروگرام کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلیے 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *