• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اکتوبر 7, 2021
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کشمیر سے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ

حیدر زیدی by حیدر زیدی
جولائی 24, 2021
in عوام کی آواز
0
Kashmir
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

RelatedPosts

No Content Available
Load More

چہروں پر غیرت و حمیت اور جوش و جذبے کی داستانیں لیے اور آنکھوں میں آزادی کی چمک اور بے تابی سجائے آپ نے نوجوانوں کے گروہوں کو ضرور دیکھا ہو گا جو ایک نعرہ اتنے زور اور جذبے کے ساتھ بلند کرتے کہ چاروں جانب وادی کے پہاڑ بھی گونج اٹھتے۔ یہ نعرہ تھا: ” پاکستان سے رشتہ کیا ۔۔۔۔ لا الٰہ الا اللہ“۔ کلمہ طیبہ کے اس رشتے کو نبھانے کی کہانی بہت خون آشام ہے۔

یہ کہانی وادی کشمیر میں پھیلے ہزاروں شہدا کے قبرستانوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان قبرستانوں میں آپ کو ہر عمر، ہر قوم، ہر نسب اور ہر قبیلے کا آدمی ملے گا۔ یہ لوگ تو اعلیٰ منصب پر فائز ہوئے اور رب کے ہاں انعام کے مستحق بھی۔ لیکن وہ جو زخموں کے ساتھ زندہ ہیں، ان کے زخم بھی اتنے شدید اور المناک ہیں کہ لکھتے لکھتے بھی انسان خون کے آنسو رونے لگ جائے۔ راتوں کو بھارتی فورسز کے غنڈے گھروں میں گھستے، بچوں نوجوانوں بزرگوں کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتے اور پھر چند دنوں بعد تشدد سے کچلی ہوئی لاش کسی سڑک کے کنارے یا کوڑے کے ڈھیر پر پڑی ملتی ہے۔

عورتوں پر ظلم و ستم اور تشدد کا کا انداز ویسا ہی بہیمانہ ہے جیسا دنیا کی ظالم افواج کسی علاقے میں گھستے ہوئے روا رکھتی ہیں۔ عصمتوں کو پامال کرتے ہوئے اس بات کا بھی دھیان نہیں رکھا جاتا کہ مظلوم عورت 80 سالہ بڑھیا ہے یا معصوم کلی۔ یہ سب کسی ناول کی کہانیاں یا فلموں کی روداد نہیں بلکہ حقیقتیں ہیں، سچائی سے لبریز داستانیں جو سالہا سال سے ہمارے اٹوٹ انگ میں پیش آ رہی ہیں اور ہم ہمیشہ کی طرح سوائے نعروں، تقریروں اور مذمتی بیانات سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ ہم سوئے ہوئے ہیں، عالمی ضمیر بھی سویا ہوا ہے۔ جو کوئی غلطی سے جاگنے کی کوشش کرتا ہے اسے اتنا دبا دیا جاتا ہے کہ دوبارہ آنکھیں بند کرنے کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں رہتا۔

آخر کیوں؟

ہم مسلمان آج آدھی دنیا پر قابض ہیں، 58 ممالک کے کرتا دھرتا اور دنیا میں خاص اہمیت کے حامل ہونے کے باوجود ہم پر ہر طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔ آج کشمیر کی مناسبت سے کشمیر کا ذکر کیا لیکن کیا آپ اور میں یہ نہیں جانتے کہ فلسطین، برما اور دوسرے کئی نام نہاد دوست ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ آج خون کے آنسو رو رہا ہے اور ہم خواب غفلت میں کھوئے ہوئے کسی عمر، کسی غزنوی یا کسی غزوہ کے بھروسے جی رہے ہیں۔ کب تک؟ وہ عمر آدھی دنیا کو فتح کر گیا کیونکہ اس میں جذبہ تھا، ہمت تھی، اسلام تھا، یقین تھا، حوصلہ تھا۔ وہ کسی کی آس پر نہیں بیٹھا رہا بلکہ نکلا، سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوا، تبھی اللہ نے کامیابیاں دیں۔

وہ غزنوی ہندوستان کو جیتا تھا تو اس میں جیتنے کی لگن، اس میں کامیابی کی خو، اس میں اسلام کی محبت، اس میں جہاد کا جذبہ تھا۔ ہم ان کی تلاش میں ہیں لیکن ان جیسا بننا نہیں جانتے اور نہ ہی چاہتے ہیں۔ نہ وہ دم ہے نہ وہ خم۔

چاہتے تو وہ بھی کسی معجزے کا انتظار کرنے بیٹھ جاتے لیکن نہیں، جس نے کرنا ہوتا ہے وہ کرتا ہے، جھکتا نہیں ڈرتا نہیں۔

کشمیر ہماری شہہ رگ کٹتی جا رہی اور ہم زندہ و جاوید ہیں۔ ہمیں تو محسوس ہی نہیں ہو رہا کہ ہماری شہہ رگ کٹتی جا رہی ہے۔ میرے پیارے مسلمانان پاکستان و عالم اسلام خدارا ہوش کے ناخن لیں۔ لاکھوں نہتے کشمیری گھروں میں محصور، نہ کھانے کو پہننے کو نہ بولنے کو۔ پابندیوں سے جکڑی سلاخوں میں کیسے زندہ ہیں یہ کشمیری، زرا سوچ کر تو دیکھیے۔

Tags: حیدر زیدیکشمیر سے رشتہ کیالا الہ الا اللہ
Previous Post

کیا ہم سب منافق ہیں؟

Next Post

میں اور میری قوم خود غرض ہیں اس لئے طالبان حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں

حیدر زیدی

حیدر زیدی

Related Posts

ان کے سائے میں بخت ہوتے ہیں، باپ گھر میں درخت ہوتے ہیں
عوام کی آواز

ان کے سائے میں بخت ہوتے ہیں، باپ گھر میں درخت ہوتے ہیں

اکتوبر 3, 2021
اپنے مرحوم دادا جی کے نام
عوام کی آواز

اپنے مرحوم دادا جی کے نام

ستمبر 29, 2021
‏بچوں کی تربیت اور آج کل کے والدین
عوام کی آواز

‏بچوں کی تربیت اور آج کل کے والدین

ستمبر 27, 2021
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید طالبان کی دعوت پر کابل پہنچ گئے
عوام کی آواز

آئی ایس آئی کا ناقابل فراموش کارنامہ: ‘یہ دنیا کی ہر ایجنسی کو پیچھے چھوڑ گئی’

ستمبر 11, 2021
Load More
Next Post
Taliban

میں اور میری قوم خود غرض ہیں اس لئے طالبان حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Afghan-Rifatullah-Orakzai

‘جب میں غیر ملکی صحافیوں کے ہمراہ گرفتار ہوا’

by رفعت اللہ اورکزئی
اکتوبر 6, 2021
0

...

وزیر اعظم کے قریبی ساتھی کروڑوں روپیہ غیر ملکی آفشور کمپنیوں میں رکھتے ہیں: ICIJ مضمون کا مکمل ترجمہ

وزیر اعظم کے قریبی ساتھی کروڑوں روپیہ غیر ملکی آفشور کمپنیوں میں رکھتے ہیں: ICIJ مضمون کا مکمل ترجمہ

by نیا دور
اکتوبر 4, 2021
0

...

‘اگر شہید ہو جاتا تو بہتر تھا کیونکہ بچوں کو تو کچھ مل جاتا’

‘اگر شہید ہو جاتا تو بہتر تھا کیونکہ بچوں کو تو کچھ مل جاتا’

by رفعت اللہ اورکزئی
اکتوبر 3, 2021
0

...

پیغمبروں کی تشبیہات سے ’ہمیشہ رہنے والا چاند‘ تک، کس صحافی نے کس سپہ سالار کو کن خطابات سے نوازا؟

پیغمبروں کی تشبیہات سے ’ہمیشہ رہنے والا چاند‘ تک، کس صحافی نے کس سپہ سالار کو کن خطابات سے نوازا؟

by نیا دور
اکتوبر 6, 2021
1

...

میگزین

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست، دہلی دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست، دہلی دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر

by نیا دور
اکتوبر 7, 2021
0

...

پی سی بی میں تنخواہ کم اور گالیاں زیادہ ملتی ہیں، چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ

پی سی بی میں تنخواہ کم اور گالیاں زیادہ ملتی ہیں، چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ

by نیا دور
اکتوبر 7, 2021
0

...

جتنا زور آج لگا رہے ہیں حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی، فردوس عاشق اعوان ووٹروں پر برس پڑیں

جتنا زور آج لگا رہے ہیں حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی، فردوس عاشق اعوان ووٹروں پر برس پڑیں

by نیا دور
اکتوبر 7, 2021
0

...

بلوچستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی، سینکڑوں گھر منہدم

بلوچستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی، سینکڑوں گھر منہدم

by نیا دور
اکتوبر 7, 2021
0

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
سوشل میڈیا اور غیر نمائندہ بیانیوں کے ساتھ جڑی شناخت کی سیاست: جنگ عظیم سوئم کی ترکیب؟

سوشل میڈیا اور غیر نمائندہ بیانیوں کے ساتھ جڑی شناخت کی سیاست: جنگ عظیم سوئم کی ترکیب؟

اکتوبر 2, 2021
امریکی صدر کی فون کال کا انتظار نہیں کر رہا، وزیراعظم عمران خان

چئیرمین نیب پر اپوزیشن سے مشاورت: ‘وزیر اعظم صاحب اپنی انا نہیں، آئین کے تحت معاملات چلائیں’

ستمبر 30, 2021
حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹادیا

 طارق نام میں ہی مسئلہ ہے!

اپریل 14, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved