Type to search

خبریں

افغان عوام غریب اور وہاں کے سیاستدان اورجرنیل ارب پتی ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان عوام غربت میں ہے اورافغان حکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان عوام غربت میں ہیں اور افغان حکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، طالبان کے آٹھویں صوبے پرقبضے کے بعد افغانستان اورامریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اتنا پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ آخرافغانستان کو دیے جانے والے 2 ہزارارب ڈالرزکوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھررہی ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *