نیا پاکستان ، چندہ نامکس اور شیخ چلی
یہ پوڈ کاسٹ نیا دور ٹی وی کی طرف سے عدنان حفیظ کے اقتصادی تجزیے پر مبنی ہے – اس نشست میں سامعین کی خدمت میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی معاشی حکمت عملی کے چند پہلوؤں اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر معاشی تجزیہ پیش کیا گیا ہے-
عدنان حفیظ، گرفتھ یونیورسٹی آسٹریلیا کے طالبعلم ہیں، اور پولیٹیکل اکانومی کے شعبے میں ریسرچ کر رہے ہیں – انگریزی روزنامہ ڈیلی ٹائمز کیلئے بھی لکھتے ہیں – عدنان کی تحقیقی دلچسپیوں میں دنیا کی اقتصادی تاریخ ، معیشت، تجارت اور بین الاقوامی تعلقات کے باہمی اثرونفوذ، فلسفہ، اقتصادی گلوبلائزیشن اور اسکے غربت، دولت کی تقسیم اور معاشی بحران پر اثرات وغیرہ شامل ہیں-