Type to search

جمہوریت سیاست فيچرڈ

کرپشن کی نئی جاری شدہ فہرست کے مطابق پاکستان 180 میں سے 117ویں نمبر پر برقرار ہے۔

کرپشن کی نئی جاری شدہ فہرست کے مطابق پاکستان 180 میں سے 117ویں نمبر پر برقرار ہے۔ نئی حکومت کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن اس کے پاس بڑے بڑے سیاستدانوں کو سزا دینے کے سوا کوئی حکمتِ عملی نہیں ہے۔

* بدعنوانی سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لئے

* 180 ممالک میں سرکاری اداروں میں سروے کیا گیا ہے

* پاکستان نے اپنا سکورگذشتہ برس کے 32 فیصد سے بہتر کر کے 33 فیصد ضرور کیا ہے

* مگر اس فہرست میں پوزیشن اب بھی 180 میں سے 117ویں ہی ہے

* دنیا کے دو تہائی سے زیادہ ممالک کا سکور

* 50 فیصد سے کم رہا ہے

* کرپشن کو قابو نہ کر پانے کے باعث

* جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں

* خوش کن نعرے لگانے اور استبدادی سوچ والے رہنما دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں

* پاکستان میں بھی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مخالفین پر

* کرپشن کے الزامات کو اپنی سیاست کی بنیاد بنایا

* انہوں نے پہلے 90 دن کے اندر

* ملک سے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا

* لیکن وہ محض نعرے تھے کیونکہ کرپشن ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکی ہے

* عدالت، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، صوبائی محکمہ جات برائے انسداد بدعنوانی،

* محتسب اور پولیس جیسے اداروں سے بدعنوانی کا خاتمہ

* اس مقصد کے لئے انتہائی اہم ہے

* بدقسمتی سے میڈیا صرف بڑے ناموں والے مقدمات پر نظر رکھتا ہے

* جن پر قومی احتساب بیورو ہاتھ ڈال رہا ہوتا ہے

* لیکن وہ اس کرپشن کو نظر انداز کر دیتا ہے

* جو غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں پر وزن بنتی ہے

* عوام آج بھی پولیس، ماتحت عدالتوں اور سرکاری افسران کو رشوت دے رہے ہیں

* اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی تاحال سامنے نہیں آئی

* یہی وجہ ہے کہ کرپشن کی لعنت ختم ہونے کی

* فی الحال کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *