ہمارے بارے میں

نیا دور میڈیا 2017 میں قائم کیا جانے والا ایک ویب چینل ہے جو بیک وقت اردو اور انگریزی میں خبریں، تجزیے، فیچر، بلاگ، ویڈیوز اور تفصیلی جائزے پیش کرتا ہے۔

ابتدا میں نیا دور محض ایک فیسبک پیج کے طور پر شروع ہوا تھا۔ بعد ازاں اس نے یوٹیوب چینل بھی بنایا اور 2018 میں انگریزی اور اردو ویب سائٹس بھی بنائی گئیں۔ اس وقت نیا دور بیک وقت اپنی ویب سائٹس، یوٹیوب چینل، فیسبک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام پیجز کے علاوہ واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک اپنی بات پہنچا رہا ہے اور ملک کے کروڑوں ایسے افراد کی آواز بننے کے لئے کوشاں ہے جن کی آواز طاقت کے ایوانوں تک ملک کا مرکزی دھارے کا میڈیا اپنے کاروباری مفادات کے پیشِ نظر پہنچانے سے قاصر ہے۔

اس ادارے کے ایڈیٹر ان چیف اور بانی رضا رومی ہیں جو قریب دو دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ یہ ماضی میں ڈیلی ٹائمز اور فرائیڈے ٹائمز کے بھی مدیر رہے ہیں۔ اگست 2021 میں نیا دور میڈیا کی ٹیم نے پاکستان کے مؤقر ترین ترقی پسند انگریزی ہفت روزہ The Friday Times کی ادارت بھی سنبھال لی جس کے بعد سے رضا رومی اب نیا دور میڈیا کے ساتھ The Friday Times کے بھی مدیر ہیں۔ یہ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور امریکہ کی شہرۂ آفاق Cornell University کے علاوہ Ithaca College میں بھی پڑھاتے ہیں۔

ٹیم کے دیگر افراد کے بارے میں جاننے کے لئے ہمارا نیا دور ٹیم کا پیج دیکھیے۔

نیا دور میڈیا ایک نان پرافٹ ادارے Peace and Justice Network (PJN) کے ساتھ وابستہ ہے جس کا دفتر اسلام آباد، پاکستان میں واقع ہے۔

نیا دور کو اپنی تحاریر بھیجنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجئے۔

ٹوئٹر پر ہمارے اردو اور انگریزی اکاؤنٹس کو بھی فالو کیجئے۔

نیا دور فیسبک پر اردو، انگریزی پیجز کے علاوہ صرف ویڈیوز کے لئے بھی ایک پیج مختص رکھتا ہے۔

اگر آپ کو ہمارا کام پسند ہے اور آپ ہماری مدد کرنا چاہیں تو عطیات اس پیج پر فارم بھر کر بھیجے جا سکتے ہیں۔