حکومت ملک ریاض کی صفائیاں کیوں پیش کر رہی ہے؟

سینئر رپورٹر فخر درانی نے نیا دور سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح برطانیہ کے قومی ادارہ برائے جرائم نے ملک ریاض کی لندن میں موجود جائداد کا پتہ لگایا اور فخر درانی نے حکومت کے اس موقف کی تردید بھی کی کہ حکومت نے برطانیہ میں اس کیس کو اٹھایا تھا۔

شہزار اکبر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ہم نیوز کی اینکر زریاب عارف کا کہنا تھا کہ اتنی کثیر رقم کے پاکستان واپس آنے پر حکومت اتنی خوش نظر نہیں آرہی جتنا کہ اسے نظر آنا چاہیئے۔