پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں کی بدولت پاکستان پرامن ملک بن چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید نے لاہورمیں ملاقات کی۔

عثمان بزدار نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں قیام امن کے لیے رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجر ز کے افسر اور جوان گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔