کشمیر ڈے پر متنازعہ فلیکس بورڈز لگانے پر تحریک انصاف نے جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کو عہدے سے معطل کر دیا۔شو کاز نوٹس جاری کر کے معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ نوٹس تحریک انصاف جنوبی لاہور کے صدر ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آپ کے تحریر کردہ الفاظ پارٹی پالیسی کے منافی ہے۔
اکرم عثمان نے سوشل میڈیا پر اپنے اس عمل پر معذرت بھی کی تھی۔