کورونا کیسے پھیلتا ہے، یونیورسٹی اسپتال برمنگھم نے ویڈیو جاری کر دی

یونیورسٹی اسپتال برمنگھم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرونا وائرس کس طرح ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آپ اپنے ہاتھ بار بار دھویں اور ایک دوسرے سے جتنا ہوسکے دور رہیں۔