ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر کسی نے اسٹیبلشمنٹ سے حقیقی جنگ لڑی تو وہ مریم نواز ہیں: اینکر شاہد مسعود کا اعتراف

پاکستان کے معروف اپوزیشن مخالف اینکر شاہد مسعود نے اپنے ٹی وی شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اگر کسی نے سیاسی میدان میں اسٹیبلشمنٹ  سے لڑائی کی ہے تو وہ جماعت مسلم لیگ ہے اور اس جماعت کی رہنما مریم نواز ہیں۔ انہوں نے اپنے شو کی میزبان سے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ کی سیاست سے کوئی کروڑ اختلاف کرے لیکن توقعات کے برعکس انہوں نے زبردست فائٹ کی۔ انہوں نے بار بار زور دیتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ذوالفقار بھٹو کے زمانے میں ہم نے دیکھا اور اب معلوم نہیں کہ تاریخ کیسے یاد کرتی ہے انہیں لیکن اس وقت لمحہ موجود میں مریم نواز ہی ہیں جنہوں نے پراپر لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے لڑی ہے۔

یاد رہے کہ شاہد مسعود نواز شریف حکومت پر مخالفت کی حد تک تنقید کرتے رہے ہیں اور جب سے ان پر کیسز چل رہے ہیں وہ انہیں کرپشن کا مرتکب قرار دیتے ہوئے قوم کے بڑے مجرموں کی طرح یاد کرتے ہیں۔